جارح امریکی سعودی اتحاد کو یمن کا انتباہ
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i332575-جارح_امریکی_سعودی_اتحاد_کو_یمن_کا_انتباہ
یمن کی اعلا انقلابی کمیٹی کے سربراہ نے جارح سعودی اتحاد کو خبردار کیا ہے کہ ان کے سبھی اہداف یمنی افواج کی رینج میں ہیں،
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Aug ۰۴, ۲۰۱۸ ۱۰:۱۱ Asia/Tehran
  •  جارح امریکی سعودی اتحاد کو یمن کا انتباہ

یمن کی اعلا انقلابی کمیٹی کے سربراہ نے جارح سعودی اتحاد کو خبردار کیا ہے کہ ان کے سبھی اہداف یمنی افواج کی رینج میں ہیں،

المسیرہ کے مطابق محمد علی الحوثی نے یمن کے دارالحکومت صنعا میں ایک عوامی ریلی سے خطاب میں کہا کہ اگر جارحین جنگ جاری رکھنا چاہتے ہیں تو یمن کے جوان انھیں دندان شکن جواب دینے کے لئے تیار ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ جارح ملکوں کے اہم اہداف ہمارے نشانے پر ہیں ۔یمن کی اعلی انقلابی کمیٹی کے سربراہ محمد علی الحوثی نے الحدیدہ کے ایک اسپتال پر جارح اتحاد کے فضائی حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یمن کے الثورہ اسپتال پر جارح اتحاد کی بمباری بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے جو جنگی جرائم کے زمرے میں آتی ہے ۔انھوں نے کہا کہ یہ حملہ جارح اتحاد کی کھلی دہشت گردی ہے ۔