دہشت گردوں کے خلاف شامی فوج کی پیشقدمی
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i333838-دہشت_گردوں_کے_خلاف_شامی_فوج_کی_پیشقدمی
ادلب اور حماہ میں شامی فوج کے آپریشن میں دہشت گردوں کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے۔
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
Aug ۲۶, ۲۰۱۸ ۱۶:۰۲ Asia/Tehran
  • دہشت گردوں کے خلاف شامی فوج کی پیشقدمی

ادلب اور حماہ میں شامی فوج کے آپریشن میں دہشت گردوں کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

دمشق میں عسکری ذرائع نے بتایا ہے کہ شامی فوج نے جنوبی ادلب میں داعشی دہشت گردوں کے ایک کنوائے کو توپ خانے سے نشانہ بنایا ہے۔ اس کارروائی میں دہشت گردوں کی درجنوں گاڑیاں تباہ اور ان میں سوار متعدد دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔شامی فوج نے جنوبی ادلب کے التمانعہ ٹاون میں جبہت النصرہ نامی دہشت گرد گروہ کے ٹھکانوں پر بھی حملے کیے ہیں جس کے نتیجے میں مذکورہ گروہ کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے۔دوسری جانب شامی فوج نے حماہ کے نواحی علاقے میں کتائب العزہ نامی ایک اور دہشت گرد  گروہ کے ہیڈکوارٹر پرگولہ باری کرکے اسے مکمل تہس نہس کردیا ہے۔ اس حملے میں وہاں موجود تمام کے تمام دہشت گرہ ہلاک ہوگئے ہیں۔قابل ذکر ہے کہ حماہ اور ادلب کے شمالی دیہات میں ہزاروں دہشت گرد موجود ہیں جو ترکی کی سرحد عبور کرکے اس علاقے میں داخل ہوئے ہیں اور انہیں خطے کے بعض ملکوں اور مغربی ممالک کی مالی اور فوجی حمایت حاصل ہے۔