شام کا شہر داریا دوبارہ آباد
شام کے دارالحکومت دمشق کے قریب واقع شہر داریا اور اس کے مضافات میں امن قائم ہونے کے بعد اس شہر کے ہزاروں باشندے اپنے گھروں کو واپس لوٹنا شروع ہو گئے ہیں۔
صوبہ دمشق کے گورنر منیر ابراہیم کے حکم پر داریا شہر کے ہزاروں شہری اپنے گھروں کو واپس آنا شروع ہوگئے ہیں- داریا شہر کی بلدیہ کے مطابق شہر کے باشندوں کے واپس آجانے کے بعد صوبے کے گورنر داریا شہر کے باشندوں کے ساتھ ایک اجلاس کریں گے-
داریا میں دہشت گردوں کی موجودگی کی وجہ سے یہ شہر چاربرس تک فوج کے محاصرے میں تھا لیکن دو ہزار سولہ میں مسلح گروہوں اور حکومت کے درمیان ایک سمجھوتہ ہوا جس کے نتیجے میں دہشت گرد عناصر اس شہر سے باہر نکل گئے-
رواں سال کے آغاز میں شامی حکومت نے اس شہر کی باز آبادکاری کے لئے پینتیس ارب لیرے کا بجٹ پاس کیا تھا-
شام سے ہی ایک خبر یہ بھی ہے کہ شامی فوج نے حلب کے شمالی مضافاتی علاقے کرناز کی پہاڑیوں میں دہشت گردوں کا ایک ڈرون طیارہ مار گرایا ہے-