فلسطینیوں پر صیہونی فوجیوں کا حملہ
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i336063-فلسطینیوں_پر_صیہونی_فوجیوں_کا_حملہ
غاصب صیہونی حکومت کے فوجیوں نے غزہ کے شمال میں حملہ کر کے کئی فلسطینیوں کو زخمی کر دیا۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Oct ۰۳, ۲۰۱۸ ۱۵:۳۹ Asia/Tehran
  • فلسطینیوں پر صیہونی فوجیوں کا حملہ

غاصب صیہونی حکومت کے فوجیوں نے غزہ کے شمال میں حملہ کر کے کئی فلسطینیوں کو زخمی کر دیا۔

فلسطینی ذرائع کے مطابق غاصب صیہونی حکومت کے فوجیوں نے غزہ کے شمال میں واقع بیت حانون میں فلسطینیوں کو جارحیت کا نشانہ بناتے ہوئے آٹھ فلسطینیوں کو زخمی کر دیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صیہونی فوجیوں نے فلسطینیوں کے خلاف آنسو گیس کا بھی استعمال کیا۔

اس سے قبل غزہ کے علاقے میں صیہونی فوجیوں نے ایک بوڑھے شخص کو فائرنگ کا نشانہ بنایا جس میں وہ شہید ہو گیا۔

واضح رہے کہ غاصب صہونی فوجی، فلسطینیوں کے واپسی مارچ کو مسلسل اپنی وحشیانہ جارحیت کا نشانہ بنا رہے ہیں جس میں اب تک ایک سو اسّی فلسطینی شہید اور ہزاروں دیگر زخمی ہو چکے ہیں۔