فلسطینیوں کے پرامن واپسی مارچ پر صیہونی فوج کی فائرنگ
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i337909-فلسطینیوں_کے_پرامن_واپسی_مارچ_پر_صیہونی_فوج_کی_فائرنگ
صیہونی فوجیوں نے فلسطینیوں کے پرامن واپسی مارچ پر ایک بار پھر وحشیانہ طریقے سے فائرنگ کرکے دسیوں فلسطینیوں کو زخمی کردیا۔
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
Nov ۰۳, ۲۰۱۸ ۱۲:۳۵ Asia/Tehran
  • فلسطینیوں کے پرامن واپسی مارچ پر صیہونی فوج کی فائرنگ

صیہونی فوجیوں نے فلسطینیوں کے پرامن واپسی مارچ پر ایک بار پھر وحشیانہ طریقے سے فائرنگ کرکے دسیوں فلسطینیوں کو زخمی کردیا۔

المیادین ٹی وی نے خبردی ہے کہ غزہ کے فلسطینیوں نے بیلفور اعلامئے کی برسی کے موقع پر مسلسل بتیسویں ہفتے بھی واپسی مارچ میں شرکت کی۔

اس ہفتے واپسی مارچ کا سلوگن تھا کہ فلسطینی قوم بیلفور اعلامئے کو نابود کردے گی - فلسطین کی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ صیہونی فوجیوں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے بتیس فلسطینیوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جن میں سات کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

خبروں میں کہا گیا ہے کہ اس کے علاوہ بہت سے فلسطینی ایسے ہیں جو صیہونی فوجیوں کی طرف سے گیس کے گولے داغے جانے کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں اور انہیں دم گھٹنے کی شکایت ہے۔

اس درمیان اطلاعات ہیں کہ صیہونی فوج کے ٹینکوں نے غزہ کے علاقے خان یونس کے العودہ کیمپ پر بھی گولہ باری کی ہے۔

فلسطینیوں کا واپسی مارچ گذشتہ تیس مارچ سے جاری ہے اس دوران صیہونی فوجیوں نے اب تک دوسو سے زائد فلسطینیوں کو گولی مار کرشہید کردیا ہے جبکہ بائیس ہزار سے زائد فلسطینی زخمی ہوئےہیں۔