جنگ بند کئے جانے کی ضرورت پر افغان صدر کی تاکید
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i342011-جنگ_بند_کئے_جانے_کی_ضرورت_پر_افغان_صدر_کی_تاکید
افغانستان کے صدر نے اپنے ملک میں جنگ و بدامنی کا سلسلہ بند کئے جانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jan ۱۰, ۲۰۱۹ ۱۴:۱۴ Asia/Tehran
  • جنگ بند کئے جانے کی ضرورت پر افغان صدر کی تاکید

افغانستان کے صدر نے اپنے ملک میں جنگ و بدامنی کا سلسلہ بند کئے جانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

افغان صدر محمد اشرف غنی نے کابل میں  ایک تقریب میں کہا ہے کہ افغانستان سے جنگ و تشدد کا خاتمہ کرنے کے لئے مسلح مخالفین کے ساتھ مذاکرات کے لئے حکومت کے دروازے کھلے ہوئے ہیں۔انھوں نے یہ بھی کہا کہ افغانستان کی حکومت، طالبان کے ساتھ مذاکرات کے عمل میں اپنی کامیابیوں سے چشم پوشی نہیں کر سکتی۔محمد اشرف غنی نے کہا کہ مقررہ وقت پر  صدارتی انتخابات کے انعقاد کو طالبان کے ساتھ امن کے عمل پر فوقیت حاصل ہے۔ افغانستان میں صدارتی انتخابات بیس اپریل کو ہونے والے تھے مگر الیکشن کمیشن نے آئندہ تین مہینےتک ملتوی کرنے اعلان کیا ہے۔واضح رہے کہ افغانستان کے صدر کی جانب سے مذاکرات کی آمادگی کا ایسی حالت میں اعلان کیا گیا ہے کہ طالبان نے کابل حکومت کے ساتھ کسی بھی طرح کے مذاکرات سے انکار کر دیا ہے۔