فلسطینی قیدیوں پر صیہونی فوجیوں کا حملہ، 100 قیدی زخمی
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i342743-فلسطینی_قیدیوں_پر_صیہونی_فوجیوں_کا_حملہ_100_قیدی_زخمی
عوفر جیل میں قید فلسطینیوں پر صیہونی فوجیوں کے حملے میں سو فلسطینی قیدی زخمی ہو گئے۔
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
Jan ۲۲, ۲۰۱۹ ۱۴:۲۶ Asia/Tehran
  • فلسطینی قیدیوں پر صیہونی فوجیوں کا حملہ، 100 قیدی زخمی

عوفر جیل میں قید فلسطینیوں پر صیہونی فوجیوں کے حملے میں سو فلسطینی قیدی زخمی ہو گئے۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی قیدیوں کے امور کے مرکز نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ عوفر جیل کے صیہونی سیکورٹی اہلکاروں نے اچانک فلسطینی قیدیوں پرحملہ کرتے ہوئے اندھادھند فائرنگ کر دی اور وسیع پیمانے پر آنسو گیس کا استعمال کیا جس کے نتیجے میں کم از کم سو فلسطینی قیدی زخمی ہو گئے۔ صیہونی فوجیوں نے فلسطینیوں کی تین کوٹھریوں کو نذرآتش بھی کر دیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ زخمی ہونے والے فلسطینی قیدیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ تقریبا بیس قیدیوں کی حالت کو دیکھتے ہوئے انھیں اسپتال میں زیرعلاج رکھا گیا۔

بتایا گیا ہے کہ عوفر جیل میں فلسطینی قیدی بھوک ہڑتال کرنے کا منصوبہ بنا رہے تھے کہ صیہونی فوجیوں نے اچانک فائرنگ کر دی۔