افغانستان میں امریکی فوجی اڈہ طالبان کے نشانے پر
Mar ۰۱, ۲۰۱۹ ۱۴:۳۷ Asia/Tehran
جنوبی افغانستان میں قائم امریکی فوجی اڈے پر حملے کی خبریں موصول ہوئی ہیں۔
میڈیا رپورٹوں کے مطابق صوبہ ہلمند میں قائم شورابک نامی امریکی فوجی اڈے پر خودکش بمباروں نے حملہ کیا ہے۔ امریکی فوجی اڈے میں کئی دھماکے بھی سنائی دیئے اور امریکی فوجیوں اور حملہ آوروں کےدرمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے اپنے ایک ٹوئٹ میں دعوی کیا ہے کہ اس حملے میں درجنوں افغانی اور غیر ملکی فوجی مارے گئے ہیں۔افغانستان میں سرکاری سطح پر اس خبر کے بارے میں کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔
ٹیگس