افغانستان، امن مذاکرات کے ساتھ ہی طالبان کے حملے تیز
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i345287-افغانستان_امن_مذاکرات_کے_ساتھ_ہی_طالبان_کے_حملے_تیز
افغانستان میں امن کے قیام کے حوالے سے جہاں مذاکرات جاری ہیں وہیں طالبان نے امریکا پر دباؤ ڈالنے کے لئے حملے تیز کر دیئے ہیں ۔
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
Mar ۰۶, ۲۰۱۹ ۰۹:۳۱ Asia/Tehran

افغانستان میں امن کے قیام کے حوالے سے جہاں مذاکرات جاری ہیں وہیں طالبان نے امریکا پر دباؤ ڈالنے کے لئے حملے تیز کر دیئے ہیں ۔

قطر کے دار الحکومت دوحہ میں طالبان کے وفد اور امریکا کے خصوصی ایلچی کے درمیان مذاکرات جاری ہيں، مذاکرات میں پیشرفت کی بھی خبریں موصول ہو رہی ہیں جبکہ امریکا پر دباؤ ڈالنے کے لئے طالبان کے حکومتی فورسز اور حکومتی اداروں کے خلاف حملے تیز ہو گئے ہیں ۔