سعودی شہر نجران یمنی فورسز کے میزائل حملے سے دہل گیا
سعودی عرب نے بتایا ہے کہ یمنی فورسز نے ملک کے جنوبی شہر نجران پر میزائل حملہ کیا ہے۔
سحرنیوز/عالم اسلام: الحدث کے حوالے سے ارنا کی رپورٹ کے مطابق سعودی ذرائع ابلاغ نے یمنی فورسز کے میزائلوں کے نشانے پر آنے کے نتیجے میں سعودی عرب کے شہر نجران میں ایک زوردار دھماکے کی اطلاع دی ہے۔
رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے شہری امدادی مرکز نے اعلان کیا ہے کہ یمن کی سرزمین سے سعودی عرب کے جنوبی شہر نجران کی جانب میزائل داغے جانے کے بعد اس علاقے میں خطرے کے سائرن بج اٹھے۔
قابل ذکر ہے کہ سعودی عرب نے 2015 میں یمن پر فوجی حملے کے بعد اس غریب ملک کی زمینی، فضائی اور بحری ناکہ بندی کر دی تھی۔ امریکا اکتوبر 2016 میں اس ناکہ بندی میں شامل ہو گیا تھا تاہم بعد میں اس نے دعویٰ کیا کہ وہ اس فیصلے سے پیچھے ہٹ گیا ہے۔
صنعا نے 5 جولائی 2026 کو اس ناکہ بندی کو توڑنے کا فیصلہ کیا جس کے بعد سعودی عرب نے صنعا کے ہوائی اڈے پر بمباری کی۔ اس اقدام کا یمنی مسلح افواج نے بھرپور جواب دیا اور بعد ازاں متعدد کارروائیوں کے دوران سعودی عرب کی حمایت یافتہ یمنی فورسز کو پیچھے دھکیلتے ہوئے بڑی کامیابیاں حاصل کیں، جن میں اور تاریخی شہر "المخا" اور ملک کے جنوب میں واقع اہم، اسٹریٹجک اور ساحلی علاقے کہبوب کا کنٹرول حاصل کرنا بھی شامل ہے۔
اس پیش رفت کے نتیجے میں دنیا کے اہم ترین بحری راستوں میں سے ایک آبنائے باب المندب پر یمنی فوج کا کنٹرول مضبوط ہو گیا۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel