شہدائے شجرہ طیبہ کی یاد میں "نوگُلانِ فاطمی" سیمینار
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i458676-شہدائے_شجرہ_طیبہ_کی_یاد_میں_نوگُلانِ_فاطمی_سیمینار
میناب کے پرائمری اسکول کے 1500 سے زیادہ طلبا نے "نوگُلانِ فاطمی" کے زیر عنوان ایک عظیم الشان سیمینار میں شجرہ طیبہ پرائمری اسکول کے شہید بچوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔
(last modified 2026-11-08T09:35:57+00:00 )
Nov ۰۸, ۲۰۲۶ ۱۳:۰۴ Asia/Tehran
  • شہدائے شجرہ طیبہ کی یاد میں

میناب کے پرائمری اسکول کے 1500 سے زیادہ طلبا نے "نوگُلانِ فاطمی" کے زیر عنوان ایک عظیم الشان سیمینار میں شجرہ طیبہ پرائمری اسکول کے شہید بچوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

سحرنیو/ایران: ارنا کی رپورٹ کے مطابق ایران کے صوبۂ ہرمزگان کے شہر میناب میں شہدائے شجرہ طیبہ کی یاد میں "نوگلان فاطمی" کے زیر عنوان شہر کے اسکولی طلبا کے اس سیمینار میں، چھٹی کلاس تک کے بچوں نے حصہ لیا۔

حجت الاسلام سید مصطفیٰ مرتضوی نے بتایا کہ حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی عزاداری کے ایام میں، میناب کے چھٹی کلاس تک کے اسکولی بچوں کی شرکت سے عظیم الشان "نوگلان فاطمی" سیمینار منعقد کیا گیا۔

 انھوں نے حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی سیرت سے بچوں اور نوجوان نسل کی آشنائی اور شجرہ طیبہ پرائمری اسکول کے شہید بچوں کی یاد کو اس اجتماع کے اہم ترین اہداف میں شمار کیا۔  

 حجت الاسلام سید مصطفیٰ مرتضوی نے بتایا کہ اس موقع پر میناب کے اسکولی بچوں نے گلزار شہدائے میناب میں حاضری دی اور شجرہ طیبہ پرائمری اسکول کے شہید بچوں کو خراج عقیدات پیش کیا اور شہیدوں کے اہداف سے تجدید عہد کیا۔

اس موقع پر ذاکرین نے حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے فضائل و مصائب بیان کئے۔  

ہمیں فالو کریں:

Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok  whatsapp channel