غزہ پر صیہونی حکومت کا حملہ
Mar ۰۶, ۲۰۱۹ ۱۱:۲۰ Asia/Tehran
غاصب صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے منگل کی رات غزہ پر وحشیانہ بمباری کی۔
فلسطینی ذرائع کے مطابق غاصب صیہونی حکومت نے جارحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے غزہ میں تحریک مزاحمت کے مراکز کو نشانہ بنایا ہے۔
صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں کے حملوں کے بعد غزہ میں کئی دھماکوں کی آوازیں بھی سنی گئیں۔
غاصب صیہونی حکومت نے دسمبر دو ہزار سترہ سے غزہ کے علاقے کو وحشیانہ فضائی جارحیت کا نشانہ بنانے کا نیا دور شروع کیا ہے اور ان حملوں میں اب تک ہزاروں فلسطینی شہید و زخمی ہو چکے ہیں۔
واضح رہے کہ صیہونی حکومت نے دو ہزار چھے سے غزہ کا محاصرہ کر رکھا ہے جس کی بنا پر اس علاقے کو لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
ٹیگس