سعودی جارحیت میں 8 بے گناہ یمنی شہری شہید
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i346946-سعودی_جارحیت_میں_8_بے_گناہ_یمنی_شہری_شہید
جنوبی اور مغربی یمن پر سعودی حکومت کی وحشیانہ جارحیت میں کم سے کم آٹھ بے گناہ یمنی شہری شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Apr ۰۳, ۲۰۱۹ ۱۵:۰۲ Asia/Tehran
  • سعودی جارحیت میں 8 بے گناہ یمنی شہری شہید

جنوبی اور مغربی یمن پر سعودی حکومت کی وحشیانہ جارحیت میں کم سے کم آٹھ بے گناہ یمنی شہری شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔

 سیکورٹی ذرائع کے مطابق سعودی اتحاد کے لڑاکا طیاروں نے جنوبی یمن کے شہر سوادیہ میں پانی کے ایک ٹینکر کو بمباری کرکے تباہ کردیا جس میں کم سے کم چار یمنی شہری شہید ہوگئے۔ادھر مغربی یمن کے شہر الحدیدہ کے رہائشی علاقوں پر سعودی اتحاد کی گولہ باری میں تین خواتین سمیت چار افراد شہید اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔ایک اور اطلاع کے مطابق سعودی اتحاد میں شامل کرائے کے فوجیوں نے صوبہ الحدید کے شہر الدریھمی کے رہائشی علاقوں پر بھی گولہ باری کی ہے۔