افغانستان: اشرف غنی کی مدت صدارت میں توسیع
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i347873-افغانستان_اشرف_غنی_کی_مدت_صدارت_میں_توسیع
افغانستان کی عدالت عالیہ نے آئندہ صدارتی انتخابات کے انعقاد تک محمد اشرف غنی کی صدارت کی مدت میں توسیع کر دی ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Apr ۲۱, ۲۰۱۹ ۱۴:۲۹ Asia/Tehran
  • افغانستان: اشرف غنی کی مدت صدارت میں توسیع

افغانستان کی عدالت عالیہ نے آئندہ صدارتی انتخابات کے انعقاد تک محمد اشرف غنی کی صدارت کی مدت میں توسیع کر دی ہے۔

افغانستان کی عدالت عالیہ نے اپنے اس فیصلے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدارت کی مدت آئندہ صدارتی انتخابات کے انعقاد تک بڑھا دی گئی ہے۔

آئین کے مطابق محمد اشرف غنی کی صدارت کی مدت، آئندہ بائیس مئی کو ختم ہونے والی تھی۔

واضح رہے کہ افغانستان میں صدارتی انتخابات، اٹھائیس ستمبر کو ہونے والے ہیں۔