افغانستان میں 50 سے زائد طالبان عناصر کی ہلاکت
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i348413-افغانستان_میں_50_سے_زائد_طالبان_عناصر_کی_ہلاکت
افغانستان کی وزارت دفاع نے غزنی اور ہرات صوبوں میں طالبان کے پچاس سے زائد عناصر کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
May ۰۱, ۲۰۱۹ ۱۳:۴۴ Asia/Tehran
  • افغانستان میں 50 سے زائد طالبان عناصر کی ہلاکت

افغانستان کی وزارت دفاع نے غزنی اور ہرات صوبوں میں طالبان کے پچاس سے زائد عناصر کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا ہے۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق افغان وزارت دفاع کے پریس دفتر نے بدھ کے روز اعلان کیا ہے کہ افغانستان کے مشرقی صوبے غزنی کے مختلف علاقوں میں طالبان کے ٹھکانوں کے خلاف افغان فضائیہ کی کارروائیوں میں طالبان کے چوالیس عناصر ہلاک ہوئے۔افغان فضائیہ نے اسی طرح افغانستان کے مغربی صوبے ہرات میں چشتی شریف کے علاقے میں طالبان کے ٹھکانوں پر حملہ کیا جس میں طالبان کے گیارہ افراد ہلاک اور تین دیگر زخمی ہوئے۔