یمنی فوج کے حملے میں درجنوں سعودی فوجی ہلاک اور زخمی
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i352099-یمنی_فوج_کے_حملے_میں_درجنوں_سعودی_فوجی_ہلاک_اور_زخمی
جنوبی سعودی عرب میں یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کی مشترکہ کارروائی میں سعودی اتحاد کے درجنوں فوجی ہلاک اور زخمی ہو گئے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jul ۱۹, ۲۰۱۹ ۱۰:۴۶ Asia/Tehran
  • یمنی فوج کے حملے میں درجنوں سعودی فوجی ہلاک اور زخمی

جنوبی سعودی عرب میں یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کی مشترکہ کارروائی میں سعودی اتحاد کے درجنوں فوجی ہلاک اور زخمی ہو گئے۔

 المسیرہ ٹیلی ویژن کے مطابق یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے جنوبی سعودی عرب کے سرحدی علاقے عسیر میں نئے فوجی آپریشن کا آغاز کر دیا ہے۔
اس آپریشن کے دوران درجنوں سعودی اور سعودی اتحاد میں شامل کرائے کے فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے صوبہ تعز کے علاقے وازعیہ میں بھی سعودی فوجی اتحاد کے ٹھکانوں پر حملہ کر کے بھاری جانی اور مالی نقصان پہنچایا ہے۔
سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں نے مارچ دو ہزار پندرہ سے یمن کو وحشیانہ جارحیت کا نشانہ بنا رکھا ہے جس کے نتیجے میں ہزاروں بے گناہ یمنی شہری شہید اور زخمی ہو چکے ہیں۔
یمنی عوام کی مزاحمت اور استقامت کے نتیجے میں سعودی عرب اپنا ایک بھی مقصد حاصل نہیں کر سکا ہے۔