افغانستان : بارودی سرنگ کا دھماکہ، 34 افراد ہلاک
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i352680-افغانستان_بارودی_سرنگ_کا_دھماکہ_34_افراد_ہلاک
افغانستان کے صوبہ قندھار میں آج بدھ کی صبح ایک بس کے راستے میں ہوئے بارودی سرنگ کے دھماکے میں 34 سے زائد افراد جاں بحق اورمتعدد زخمی ہو گئے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jul ۳۱, ۲۰۱۹ ۰۶:۳۸ Asia/Tehran
  • افغانستان : بارودی سرنگ کا دھماکہ، 34 افراد ہلاک

افغانستان کے صوبہ قندھار میں آج بدھ کی صبح ایک بس کے راستے میں ہوئے بارودی سرنگ کے دھماکے میں 34 سے زائد افراد جاں بحق اورمتعدد زخمی ہو گئے۔

دھماکہ ہرات-قندھار شاہراہ پر ہوا جس میں بچوں اور خواتین سمیت کم از کم 34 افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی اور 23 زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ پورے علاقے کو سیل کر دیا گیا ہے۔