افغانستان میں امن عمل کی کامیابی پر تاکید
Aug ۰۳, ۲۰۱۹ ۰۴:۳۲ Asia/Tehran
امریکہ کے نمائندہ خصوصی برائے افغان امور اور پاکستان کے آرمی چیف کے درمیان ہونے والی ملاقات میں افغان امن عمل کے بارے میں باہمی متفقہ مقاصد کے حصول پر اتفاق کیا گیا۔
پاکستانی میڈیا کے مطابق امریکی خصوصی نمائندے زلمے خلیل زاد نے پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی،جس میں افغانستان میں امن عمل کی کامیابی کی کوششوں پر تبادلہ خیال ہوا۔
ہونے والی ملاقات میں زلمے خلیل زاد نے افغان امن عمل کے لیے پاکستان کے تعاون کو سراہا جبکہ پاکستان کےآرمی چیف نے کہا کہ پاکستان امن کے حصول کے لیے کوششیں بڑھانے میں اپنا کردار ادا کرے گا۔
یاد رہے کہ امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان امور زلمے خلیل زاد نے اس ملک کے وزیراعظم عمران خان سے بھی ملاقات کی تھی، ملاقات میں خطے کی صورت حال بالخصوص افغان امن عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ٹیگس