قطر: امریکا اور طالبان کے مذاکرات ناکام
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i353369-قطر_امریکا_اور_طالبان_کے_مذاکرات_ناکام
قطرکے دارالحکومت دوحہ میں افغان طالبان اور امریکا کے درمیان مذاکرات ناکامی سے دوچار ہیں، اور کسی نتیجے پر پہنچے بغیر ختم ہوگئے۔
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
Aug ۱۳, ۲۰۱۹ ۰۲:۳۹ Asia/Tehran
  • قطر: امریکا  اور طالبان کے مذاکرات ناکام

قطرکے دارالحکومت دوحہ میں افغان طالبان اور امریکا کے درمیان مذاکرات ناکامی سے دوچار ہیں، اور کسی نتیجے پر پہنچے بغیر ختم ہوگئے۔

پاکستانی میڈیا کے مطابق دوحہ مذاکرات کا آٹھواں دور کسی سمجھوتے پر پہنچے بغیر ہی ختم ہوگیا، طالبان مذاکراتی ٹیم نے اس حوالے سے کہا ہے کہ انہوں نے امن سمجھوتے کیلئے مذاکرات کو طول دیا لیکن ڈیل نہ ہوسکی۔

آئندہ مرحلے کیلئے امریکااور طالبان اپنی اپنی قیادت سے مشاورت کریں گے ۔

امریکا کا مطالبہ ہے کہ طالبان فوری سیز فائر کرکے افغان حکومت سے مذاکرات کریں۔