-
خودمختار ممالک کے مابین ثقافتی مصنوعات کی تجارت کا راستہ ہموار کیا جائے: وزیر ثقافت
Sep ۱۲, ۲۰۲۵ ۲۰:۳۵وزیر ثقافت اور اسلامی ارشاد سید عباس صالحی نے سینٹ پیٹرزبرگ میں ہونے والے وزرائے ثقافت کے اجلاس میں اس بات کی پیش کش کی کہ خودمختار ممالک ثقافتی مصنوعات کی تجارت کا ایک علیحدہ نظام قائم کریں۔
-
قطر پر صیہونی حکومت کے حملے کی مذمت اور دوحہ کے حق دفاع کی حمایت کرتے ہیں: ایران
Sep ۱۲, ۲۰۲۵ ۲۰:۲۹اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے مستقل مندوب امیرسعید ایروانی نے قطر پر حملے کے سلسلے میں سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس کے نام باضابطہ بیان جاری کیا۔
-
سلامتی کونسل صیہونی حکومت کے خلاف ’’فیصلہ کن اقدامات‘‘ کرے: او آئی سی کا مطالبہ
Sep ۱۲, ۲۰۲۵ ۲۰:۲۷اقوام متحدہ میں ترکی کے نمائندے احمد یلدیز نے او آئی سی کی جانب سے ایک بیان جاری کرتے ہوئے سلامتی کونسل سے اسرائیل کے خلاف فیصلہ اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔
-
عباس عراقچی: پابندیوں کے خاتمے کے تعلق سے تین یورپی کے ساتھ ہمارے مذاکرات ہمیشہ جاری رہے
Sep ۱۲, ۲۰۲۵ ۱۸:۱۰وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ یورپی ٹرائیکا کی اسنیپ بیک فعال کرنے کا اقدام غیر قانونی ہے اور ہم ملک و قوم کے حقوق کے دفاع میں ہرگز کوتاہی نہیں کریں ۔
-
قطرکے وزیراعظم: اسرائیل کے موجودہ حکمراں متکبر ہیں اور یہ سمجھتے ہيں کہ انہیں تحفظ حاصل ہے
Sep ۱۲, ۲۰۲۵ ۱۸:۰۳قطر کے وزيراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمان آل ثانی نے سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس میں اپنے ملک پر اسرائیل کے حملے کے بارے میں کہا کہ سلامتی کونسل پر تاریخی ذمہ داری عائد ہوتی ہے اور ایک ادارے کے عنوان سے قانون جنگل کے سامنے خاموشی اس کی حیثیت کو کمزور کر رہی ہے۔
-
عرب ممالک کی بے عملی نے صیہونی حکومت کو اور گستاخ بنا دیا ہے؛ سید عبدالملک بدرالدین الحوثی
Sep ۱۲, ۲۰۲۵ ۰۷:۱۷انصاراللہ یمن کے سربراہ سید عبدالملک بدرالدین الحوثی نے قطر پر صیہونی جارحیت کے جواب میں میں خلیج فارس کے اطراف کے ممالک کے کمزور جواب پر سخت تنقید کی ہے۔
-
قطری وزیراعظم: دوحہ میں حماس کا دفتر امریکا اور اسرائیل کی درخواست پر قائم کیا گیا تها
Sep ۱۱, ۲۰۲۵ ۱۹:۴۸قطر کے وزیر اعظم اور وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ دوحہ میں حماس کا دفتر امریکہ اور اسرائیل کی درخواست پر قائم کیا گیا تھا اور ان تمام برسوں کے دوران غزہ کے ساتھ رابطے کے ایک چینل کے طور پر کام کر رہا تھا۔
-
جنرل موسوی : ایران کی مسلح افواج قطر کے ساتھ کھڑی ہے
Sep ۱۱, ۲۰۲۵ ۱۹:۲۱ایران کے چیف آف آرمی اسٹاف نے دوحہ پر صیہونی جارحیت پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے قطر کو اپنی مسلح افواج کی مکمل حمایت کا یقین دلایا ہے۔
-
شہباز شریف: اسرائیل کی ڈھٹائی سے جاری جارحیت کو روکنا ضروری
Sep ۱۱, ۲۰۲۵ ۱۸:۳۷پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اسرائیل کی ڈھٹائی سے جاری جارحیت کو روکنا ضروری ہو گیا ہے۔ ایک روزہ دورے پر آج دوحہ پہنچے پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے امیرقطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی سے ملاقات اور گفتگو کی ہے۔
-
پاکستان کے وزیر اعظم قطر کے دورے پر
Sep ۱۱, ۲۰۲۵ ۱۵:۴۱پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر قطر روانہ ہوئے ہیں۔