افغانستان: کار بم دھماکہ 95 ہلاک و زخمی
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i355130-افغانستان_کار_بم_دھماکہ_95_ہلاک_و_زخمی
افغانستان میں آج صبح ایک بار پھر خوفناک بم دھماکہ ہوا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Sep ۱۹, ۲۰۱۹ ۰۶:۲۱ Asia/Tehran
  • افغانستان: کار بم دھماکہ 95 ہلاک و زخمی

افغانستان میں آج صبح ایک بار پھر خوفناک بم دھماکہ ہوا ہے۔

افغانستان کے صوبے زابل میں افغان انٹیلی جنس ایجنسی کے دفتر کے قریب کار بم دھماکے میں 10 افراد ہلاک اور 85 زخمی ہوگئے۔

افغان حکام کے مطابق افغان انٹیلی جنس ایجنسی کے دفتر کے قریب دھماکا آج صبح کیا گیا جس سے قریب میں موجود اسپتال، دفاتر اور گھروں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

حکام کے مطابق دھماکے میں افغان انٹیلی جنس ایجنسی این ڈی ایس کا کوئی بھی ملازم متاثر نہیں ہوا۔

افغان حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو قندھار کے اسپتالوں میں بھی منتقل کیا جا رہا ہے، طالبان نے دھماکے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔