افغان فوج کی کارروائی دسیوں طالبان ہلاک
Oct ۳۰, ۲۰۱۹ ۱۲:۴۲ Asia/Tehran
افغانستان کی وزارت دفاع نے طالبان کے اڈوں پر فوج کے حملوں میں دسیوں طالبان کی ہلاکت کی خبردی ہے
ارنا کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کی وزارت دفاع نے بدھ کو ایک بیان جاری کر کے اعلان کیا ہے کہ زابل، ارزگان ، قندوز، ننگرہار، ہلمند، پکتیا، فراہ اور پکتیکا صوبوں میں فوج کی زمینی اور فضائی کارروائیوں میں اکانوے طالبان ہلاک اور بتیس زخمی ہوگئے۔ان کارروائیوں میں داعش دہشتگرد گروہ کے پانج دہشتگرد بھی ہلاک ہوئے ہیں۔افغانستان کی وزارت دفاع نے اس کارروائی میں افغان فوج کو ہونے والے ممکنہ جانی نقصانات کی جانب کوئی اشارہ نہیں کیا ہے۔ایک رپورٹ کے مطابق شمالی افغانستان کے صوبے قندوز کے ضلع خان آباد میں طالبان کے حملے میں پانچ افغان فوجی بھی مارے گئے ہیں۔
ٹیگس