طالبان اور مغربی قیدیوں کے تبادلے کا منصوبہ کھٹائی میں
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i357847-طالبان_اور_مغربی_قیدیوں_کے_تبادلے_کا_منصوبہ_کھٹائی_میں
طالبان اور مغربی قیدیوں کے تبادلے کا منصوبہ کھٹائی میں پڑ گیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Nov ۱۶, ۲۰۱۹ ۰۵:۰۷ Asia/Tehran
  • طالبان اور مغربی قیدیوں کے تبادلے کا منصوبہ کھٹائی میں

طالبان اور مغربی قیدیوں کے تبادلے کا منصوبہ کھٹائی میں پڑ گیا ہے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق طالبان نے امریکی اور آسٹریلوی پروفیسرز کو نئی محفوظ جگہ منتقل کر دیا، طالبان ترجمان نے قیدیوں کے تبادلے کی ناکامی کا ذمہ دار امریکی اتحادیوں کو قرار دے دیا۔

منصوبے کے مطابق افغان حکومت کو طالبان کے تین قیدیوں کو دوحا پہنچانا تھا، طالبان کے قیدیوں کے دوحا پہنچنے کے بعد طالبان کو امریکی اور آسٹریلوی پروفیسرز کو رہا کرنا تھا۔

دوحا میں کئی گھنٹے انتظار کے باوجود طالبان کے قیدیوں کو نہیں لایا گیا، اطلاع کے مطابق افغان حکومت نے قیدیوں کو دوبارہ بگرام جیل منتقل کردیا۔