عبداللہ عبداللہ کے حامیوں کا الیکشن کمیشن کے خلاف مظاہرہ
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i358529-عبداللہ_عبداللہ_کے_حامیوں_کا_الیکشن_کمیشن_کے_خلاف_مظاہرہ
افغانستان کے صدارتی امیدوار عبداللہ عبداللہ کے سیکڑوں حامیوں نے مظاہرے کر کے مخدوش اور نان بائیو میٹرک ووٹوں کو منسوخ کیے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Dec ۰۱, ۲۰۱۹ ۱۶:۰۱ Asia/Tehran
  • عبداللہ عبداللہ کے حامیوں کا الیکشن کمیشن کے خلاف مظاہرہ

افغانستان کے صدارتی امیدوار عبداللہ عبداللہ کے سیکڑوں حامیوں نے مظاہرے کر کے مخدوش اور نان بائیو میٹرک ووٹوں کو منسوخ کیے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔

صوبہ بغلان کے صدر مقام پل خمری میں ہونے والے مظاہرے میں شریک لوگوں نے دھمکی دی کہ اگر الیکشن کمیشن نے ان کے اس مطالبے پر توجہ نہ دی تو کابل شمال شاہراہ بند کردیں گے۔عبداللہ عبداللہ کے حامیوں نے جمعے کے روز کابل میں بڑے پیمانے پر مظاہرے کرکے نان بائیو میٹرک ووٹوں کو منسوخ کیے جانے کا مطالبہ کیاتھا۔ادھر افغانستان کے آزاد الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ وہ کسی بھی قسم کے سیاسی دباؤ میں نہیں آئے گا تمام ووٹوں کی دوبارہ جانچ پڑتال کی جائے گی۔افغانستان کے صدارتی انتخابات کے لیے اٹھائیس ستمبر کو ووٹ ڈالے گئے تھے تاہم ابتدائی نتائج کا اعلان اب تک تین بار ملتوی کیا جا چکا ہے۔