صوبہ ہرات میں طالبان کے تین کمانڈر ہلاک
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i358610-صوبہ_ہرات_میں_طالبان_کے_تین_کمانڈر_ہلاک
افغانستان کے صوبہ ہرات میں طالبان کے تین کمانڈروں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Dec ۰۳, ۲۰۱۹ ۱۴:۲۲ Asia/Tehran
  • صوبہ ہرات میں طالبان کے تین کمانڈر ہلاک

افغانستان کے صوبہ ہرات میں طالبان کے تین کمانڈروں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔

افغانستان کے صوبہ ہرات کے گورنر کے ترجمان جیلانی فرہاد نے کہا ہے کہ طالبان کے ہلاک کئے جانے والے ان تینوں سینئر کمانڈروں، ملا شیرگل، حافظ زبیر اور حافظ طلحہ کو پیر کو ضلع زاول میں افغان سیکورٹی فورسس کے حملوں میں ہلاک کیا گیا ہے۔

صوبہ ہرات کا ضلع زاول ، صوبے کا بدامن علاقہ ہے جہاں طالبان موجود اور سرگرم ہیں۔