عراق کے جنوبی شہر بصرہ میں شہید المہندس کی تشییع جنازہ
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i360207-عراق_کے_جنوبی_شہر_بصرہ_میں_شہید_المہندس_کی_تشییع_جنازہ
عراق کے جنوبی شہر بصرہ میں الحشد الشعبی کے نائب سربراہ شہید ابو مہدی المہندس کے جنازے کی تشییع کے لئے ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے ہیں اور تشییع جنازہ میں شریک ہو کر انہیں خراج عقیدت پیش کر رہے ہیں
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jan ۰۷, ۲۰۲۰ ۰۹:۱۸ Asia/Tehran
  • عراق کے جنوبی شہر بصرہ میں شہید المہندس کی تشییع جنازہ

عراق کے جنوبی شہر بصرہ میں الحشد الشعبی کے نائب سربراہ شہید ابو مہدی المہندس کے جنازے کی تشییع کے لئے ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے ہیں اور تشییع جنازہ میں شریک ہو کر انہیں خراج عقیدت پیش کر رہے ہیں

عراق کی عوامی رضاکارفورس الحشد الشعبی کے نائب سربراہ شہید ابو مہدی المہندس کے جنازے کی منگل کی صبح ایران کے جنوبی شہر آبادان میں تشییع کی گئی اور اس کے بعد ان کے جنازے کو عراق کے شہر بصرہ منتقل کردیا گیا اور بصرہ میں جنازے کی تشییع کے بعد شہید کا جنازہ نجف اشرف جائے گا جہاں وادی السلام میں ان کی تدفین عمل میں آئے گی -

شہید ابو مہدی المہندس کا جنازہ بھی شہید سلیمانی اور دیگر شہدا کے جنازوں کے ہمراہ اتوار کی صبح جنوبی شہر اہواز منتقل کیا گیا اور پھر اہواز مشہد تہران قم میں سبھی شہدا کے جنازوں کی تشییع کی گئی جس میں کروڑوں سوگواروں نے شرکت کی -