مسلح شخص کی فائرنگ میں سعودی پولیس افسر ہلاک
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i362420-مسلح_شخص_کی_فائرنگ_میں_سعودی_پولیس_افسر_ہلاک
مدینہ منورہ میں نامعلوم مسلح شخص نے سیکورٹی فورس کے اہلکاروں کو فائرنگ کا نشانہ بنایا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Feb ۲۲, ۲۰۲۰ ۱۱:۳۶ Asia/Tehran
  • مسلح شخص کی فائرنگ میں سعودی پولیس افسر ہلاک

مدینہ منورہ میں نامعلوم مسلح شخص نے سیکورٹی فورس کے اہلکاروں کو فائرنگ کا نشانہ بنایا ہے۔

 سعودی میڈیا کے مطابق مسلح شخص کی فائرنگ میں ایک علاقائی پولیس افسر عبداللہ الغامدی ہلاک جبکہ ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔ تاحال فائرنگ کے محرکات اور فائرنگ کرنے والے شخص کی شناخت کے بارے میں پولیس نے کچھ نہیں بتایا۔پولیس نے حملہ آور کو تعاقب کے بعد گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔