طالبان نے 3 روزہ جنگ بندی کا کیا اعلان
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i366537-طالبان_نے_3_روزہ_جنگ_بندی_کا_کیا_اعلان
طالبان نے عید سعید فطر کے موقع پر کل رات 3 روزہ جنگ بندی کا اعلان کیا۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
May ۲۴, ۲۰۲۰ ۰۴:۵۲ Asia/Tehran
  • طالبان نے 3 روزہ جنگ بندی کا کیا اعلان

طالبان نے عید سعید فطر کے موقع پر کل رات 3 روزہ جنگ بندی کا اعلان کیا۔

طالبان کے ترجمان ذبیح‌ الله مجاهد نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ اس گروہ کے عناصر تین دن تک حکومت کے خلاف کسی بھی قسم کی کوئی کارروائی نہیں کریں گے۔

طالبان کے ترجمان کا کہنا تھا کہ اگر سرکاری فورسز نے طالبان پر حملہ کیا تو طالبان اپنا دفاع کرنے کا حق رکھتے ہیں۔

ذبیح ‌الله مجاهد نے کہا کہ سرکاری فورسز طالبان کے زیر کنٹرول علاقوں میں نہیں آ سکتے۔

افغانستان کی حکومت کی جانب سے ابھی تک طالبان کے اس 3 روزہ یکطرفہ جنگ بندی پر کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا ہے۔