Jul ۱۲, ۲۰۲۰ ۱۱:۰۰ Asia/Tehran
  • یمن میں قحط سالی کا خدشہ: اقوام متحدہ

اقوام متحدہ نے جنگ زدہ ملک یمن میں قحط کی طرف سے متنبہ کیا ہے۔

آئی آر آئی بی نیوز کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ اگر انسانی ہمدردی کے تحت امدادی اشیاء یمن کے عوام تک نہ پہنچیں تو بھک مری، قحط اور مفلوک الحالی 2 کروڑ افراد کی جان کو نقصان پہنچا سکتی ہے۔ اقوام متحدہ نے اپنی رپورٹ میں آئندہ ہفتوں کے دوران یمن میں قحط سالی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے عالمی سطح پر انسانی ہمدردی کے ناطے یمن کے عوام کی امداد کرنے کی درخواست کی۔

یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ نے کہا ہے کہ سعودی اتحاد کی جانب سے اگر الحدیدہ کے سواحل پر غذائی اشیاء اور ایندھن کے حامل بحری جہازوں کو روکے جانے کا سلسلہ جاری رہا تو یمن کو جلد ہی ایک بڑے المیے کا سامنا کرنا پڑ جائے گا۔

سعودی اتحاد یمن میں بھوک مری پھیلانے کے مقصد سے اور یمنی عوام پر زیادہ سے زیادہ دباؤ ڈالنے کے لئے بعض شیطانی منصوبوں پرعمل پیرا ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب نے امریکا اور اسرائیل کی حمایت  سے اور اتحادی ملکوں کے ساتھ مل کر چھبیس مارچ دوہزار پندرہ سے یمن پر وحشیانہ جارحیتوں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے ۔ اس دوران سعودی حملوں میں دسیوں ہزار یمنی شہری شہید اور زخمی ہوئے ہیں جبکہ دسیوں لاکھ یمنی باشندے اپنے گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوئے ہیں ۔

یمن کا محاصرہ جاری رہنے کی وجہ سے یمنی عوام کو شدید غذائی قلت اور طبی سہولتوں اور دواؤں کے فقدان کا سامنا ہے۔ سعودی عرب نے غریب اسلامی ملک یمن کی بیشتر بنیادی تنصیبات، اسپتال حتی مسجدوں کو بھی منہدم کردیا ہے لیکن اس کے باوجود وہ یمن پر مسلط کردہ جنگ میں اپنے اہداف تک پہنچنے میں بری طرح ناکام ہوگیا ہے۔

 

Whatsapp invitation links

1:  https://chat.whatsapp.com/BnSULu73lVs92I9siS25as

2:  https://chat.whatsapp.com/HpuAlxRqJKIGqNpUyw64ia

3:  https://chat.whatsapp.com/J3IyL5qztuVHo50s5CQcpN

4:  https://chat.whatsapp.com/EwgdRx3965jD6MG4VUWbAM

5:  https://chat.whatsapp.com/LXH4rFOaNyB6nw3YhEYEZV

Note: All of our messages will be shared to all of our groups equally. Please Do Not Join Multiple Groups.

نوٹ: ایک واٹس ایپ گروپ میں چونکہ صرف 257 ممبران کو ہی جگہ مل پاتی ہے، اس لئے براہ مہربانی ایک سے زیادہ گروپ جوائن نہ کیجئے، تاکہ دوسرے محترم قارئین کو جگہ مل سکے۔ ہم اپنے اہم لینکس یکساں طور پر سبھی گروپس میں شیئر کر رہے ہیں۔ شکریہ

ٹیگس