شام میں کار بم دھماکہ، 14 افراد جاں بحق و زخمی
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i373189-شام_میں_کار_بم_دھماکہ_14_افراد_جاں_بحق_و_زخمی
شام میں ہونے والے کار بم دھماکے میں 14 افراد جاں بحق اور زخمی ہوئے۔
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
Sep ۲۵, ۲۰۲۰ ۰۶:۲۴ Asia/Tehran
  • شام میں کار بم دھماکہ، 14 افراد جاں بحق و زخمی

شام میں ہونے والے کار بم دھماکے میں 14 افراد جاں بحق اور زخمی ہوئے۔

العالم کی رپورٹ کے مطابق شام کے صوبے الحسکہ کے راس العین میں کار بم دھماکے میں 3 افراد جاں بحق اور 11 زخمی ہوگئے۔

 شام کے شمالی شہروں پر ترکی کے فوجی قبضے کے بعد سے ان علاقوں میں موٹر سائیکل اور کار بم دھماکے ہوتے رہتے ہیں۔

انسٹاگرام پر آپ ہمیں فالو کر سکتے ہیں

ترکی کی فوج نے گزشتہ 3 برسوں کے دوران بارہا شام کی سرزمین پر جارحیت کی اور شام کے دہشتگرد گروہوں کا اصلی حامی بن گیا ہے۔

شام کے بعض شمالی علاقے اب بھی ترکی کے قبضے میں ہیں۔