افغانستان, بم دھماکے میں تین پولیس والوں کی موت
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i374417-افغانستان_بم_دھماکے_میں_تین_پولیس_والوں_کی_موت
افغانستان میں سڑک کنارے ہونے والے ایک بم دھماکے میں کم از کم تین پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے۔
(last modified 2026-01-16T11:59:24+00:00 )
Oct ۱۷, ۲۰۲۰ ۱۸:۰۷ Asia/Tehran
  • افغانستان, بم دھماکے میں تین پولیس والوں کی موت

افغانستان میں سڑک کنارے ہونے والے ایک بم دھماکے میں کم از کم تین پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے صوبے پروان کے گورنر ہاؤس کے ترجمان نے کہا ہے کہ سالنگ کے علاقے میں سڑک کنارے ہونے والے اس بم دھماکے میں انسداد جرائم مہم کے انچارج سمیت تین پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے۔

ادھر افغانستان کی وزارت داخلہ نے بھی اعلان کیا ہے کہ افغان فوجی اہلکاروں اور طالبان عناصر کے درمیان ہونے والی جھڑپوں کے بعد صوبے بغلان کے طالبان سرغنہ قاری صلاح الدین کو سمیت چار ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا گیا۔

دوسری جانب نامعلوم مسلح افراد نے مشرقی افغانستان کے صوبے غزنی میں دو سرکاری ملازمین کا فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔