ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے فرانس کی جانب سے دہشت گرد گروہ ایم کے او کے اجلاس کی میزبانی کو دہشت گردی کی حمایت کی واضح مثال قرار دیتے ہوئے اس کی مذمت کی ہے۔
شام میں الجولانی کے دہشت گرد لاذقیہ میں مقامی جنگجوؤں کے جال میں پھنس گئے۔
پاکستانی علاقے کرم کے ڈی سی پر حملہ کرنے والے 5 دہشت گردوں کی شناخت ہوگئی ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے چین کے سی سی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہےکہ ایران معاہدے کے حصول کے ہدف کے ساتھ، تعمیری اور بلا تاخیر مذاکرات کے لیے آمادہ ہے۔
پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہمیں بیرونی ہاتھوں کا بخوبی علم ہے۔ باہر سے دہشت گردی کرنے والے دہشت گردوں کے مکمل خاتمے کا وقت آچکا ہے۔
شام میں بشار اسد حکومت کے خاتمے کے بعد محمد الجولانی کے عناصر کی حمایت سے دیرالزور کے اطراف میں داعش دہشتگرد گروہ نے ایک بار پھر عام شہریوں کا قتل عام اور انہیں اغوا کرنے کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔
امریکی وزیر خارجہ انتونی بلنکن نے کہا ہے کہ امریکہ نے شام میں سابق صدر بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے کے بعد دمشق کا کنٹرول سنبھالنے والے مسلح گروہ التحریر الشام سے پہلا براہ راست رابطہ کیا ہے۔
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ارضی سالمیت کا تحفظ ، آستانہ عمل میں شامل ممالک کی مشترکہ تشویش تھی۔
عراق کے رکن پارلیمنٹ نے شام کے ساتھ مشترکہ سرحد پر گذشتہ دس سالوں میں ملک کی سب سے بڑی فوجی مشقوں کی خبر دی ہے۔
راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے جی ایچ کیو حملہ کیس میں سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری سمیت 9 ملزمان پر فردِ جرم عائد کر دی ہے۔