کابل پر طالبان کا حملہ ناکام بنا دیا گیا
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i374715-کابل_پر_طالبان_کا_حملہ_ناکام_بنا_دیا_گیا
افغانستان کی سکیورٹی فورسز نے دارالحکومت کابل پر طالبان کے راکٹ حملے کو ناکام بنا دیا۔
(last modified 2026-01-16T11:59:24+00:00 )
Oct ۲۳, ۲۰۲۰ ۱۱:۵۱ Asia/Tehran
  • کابل پر طالبان کا حملہ ناکام بنا دیا گیا

افغانستان کی سکیورٹی فورسز نے دارالحکومت کابل پر طالبان کے راکٹ حملے کو ناکام بنا دیا۔

آوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ طالبان نے جمعرات کی شب کابل کے علاقے پغمان پر راکٹوں سے حملہ کرنے کی کوشش کی جسے افغان سیکورٹی اہلکاروں نے ناکام بنا دیا۔

افغانستان کی وزارت دفاع کے اعلان کے مطابق سیکورٹی اہلکاروں نے اس حملے کی روک تھام کر کے دسیوں شہریوں کو ہلاک ہونے سے بچا لیا۔

علاقے کے سیاسی مبصرین کا خیال ہے کہ افغانستان کے امور میں امریکہ کے خصوصی نمائندے افغانستان کے قومی اقتدار اعلی کی خلاف ورزی کر رہے ہیں اور امریکہ اور زلمے خلیل زاد کی سازشوں کے باعث افغانستان میں بدستور خونریزی کا سلسلہ جاری ہے۔