طالبان کی حامی برقعہ پوش خواتین کا مظاہرہ۔ ویڈیو
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i392780-طالبان_کی_حامی_برقعہ_پوش_خواتین_کا_مظاہرہ_ویڈیو
افغانستان کے قندوز علاقے میں طالبان کی حامی برقعہ پوش خواتین نے طالبان کی حمایت میں مظاہرہ کرتے ہوئے بے پردگی کو جبری طور پر ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔ افغان عوام بالخصوص خواتین طالبان کے تسلط کے بعد سے اپنے مستقبل اور آزادی کو لے کر خاصی تشویش میں مبتلا ہیں۔ شاید یہ پہلا اتفاق ہے کہ طالبان کی حمایت میں خواتین سڑکوں پر اتر آئی ہوں۔ بعض ماہرین نے احتمال ظاہر کیا ہے کہ یہ خواتین خود طالبان عناصر سے وابستہ ہو سکتی ہیں۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Sep ۱۰, ۲۰۲۱ ۰۹:۲۰ Asia/Tehran