الحدیدہ میں گزشتہ 24 گھنٹے میں سیکڑوں بار جنگ بندی کی خلاف ورزی
Sep ۲۱, ۲۰۲۱ ۱۲:۵۴ Asia/Tehran
یمن پر حملہ آور سعودی اتحاد نے ایک بار پھر الحدیدہ میں جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی۔
المسیرہ ٹی وی چینل کے مطابق، یمن کے مغربی صوبے الحدیدہ میں سعودی اتحاد نے گزشتہ 24 گھنٹے میں 308 بار جنگ بندی کی خلاف ورزی کی۔
سعودی اتحاد کے کرائے کے فوجیوں نے الحدیدہ کے مختلف علاقوں پر ہلکے اور بھاری اسلحوں سے حملہ کیا۔
واضح رہے کہ سویڈن کے دارالحکومت اسٹاکہوم میں صنعاء اور ریاض کے وفود کے درمیان الحدیدہ میں جنگ بندی کے لئے ہوئی موافقت کے بعد 18 دسمبر 2018 کو الحدیدہ میں جنگ بندی نافذ ہوئی لیکن اس کے بعد سے شاید ہی کوئی ایسا دن ہو جب سعودی اتحاد نے اس جنگ بندی کی خلاف ورزی نہ کی ہو۔