افغانستان، ایران سے تیل خریدے گا
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i395189-افغانستان_ایران_سے_تیل_خریدے_گا
افغانستان کے شعبہ سرمایہ کاری و چیمبرس آف کامرس کے سربراہ توکل احمدیار نے کہا ہے کہ ان کا ملک اسلامی جمہوریہ ایران سے تیل خریدے گا۔
(last modified 2026-01-16T11:59:24+00:00 )
Oct ۲۶, ۲۰۲۱ ۰۴:۴۳ Asia/Tehran
  • افغانستان، ایران سے تیل خریدے گا

افغانستان کے شعبہ سرمایہ کاری و چیمبرس آف کامرس کے سربراہ توکل احمدیار نے کہا ہے کہ ان کا ملک اسلامی جمہوریہ ایران سے تیل خریدے گا۔

اسپوتنک نیوز کے مطابق، توکل احمدیار نے کہا کہ افغانستان میں تیل کی درآمد کرنے والوں کو اسلامی جمہوریہ ایران کی طرف سے ضروی سہولیات درکار ہیں۔ انہوں نے اسی طرح اقتصادی تعلقات میں توسیع اور تجارتی فروغ کو دونوں ملکوں کے لئے ضروی بتایا۔

افغان حکومت اس وقت تیل سمیت مختلف مسائل کے حل کی کوشش کر رہی ہے اور اسے امید ہے کہ ایران اسکی مدد کر سکتا ہے۔