عراق میں حکومت کی تشکیل کیلئے صدر دھڑے کی سرگرمیاں
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i395290-عراق_میں_حکومت_کی_تشکیل_کیلئے_صدر_دھڑے_کی_سرگرمیاں
عراق میں حکومت کی تشکیل کیلئے صدر دھڑے کی سرگرمیاں عروج پر پہنچ چکی ہیں۔
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
Oct ۲۸, ۲۰۲۱ ۰۵:۳۴ Asia/Tehran
  • عراق میں حکومت کی تشکیل کیلئے صدر دھڑے کی سرگرمیاں

عراق میں حکومت کی تشکیل کیلئے صدر دھڑے کی سرگرمیاں عروج پر پہنچ چکی ہیں۔

موازین نیوز کی رپورٹ کے مطابق صدر دھڑے کے رہنما امیر الکنانی نے کہا ہے کہ حکومت کی تشکیل کیلئے انتخابی نتائج کی منظوری کے منتظر ہیں تا کہ ہمیں معلوم ہو جائے کہ کسے کتنی نشستیں ملی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صدر دھڑا 4 سال کیلئے حکومت کی تشکیل کے حوالے سے ان سیاسی اتحاد یا گروہوں سے مذاکرات کرے گا جن کے نظریات ہم سے قریب ہوں۔ 

واضح رہے کہ عراق میں 329 کرسی والے پارلیمانی انتخابات کے ابتدائی نتائج کے مطابق، مقتدی صدر کی قیادت والے صدر دھڑے کو سب سے زیادہ 73 سیٹیں ملیں تاہم اسے حکومت کی تشکیل کیلئے دوسرے سیاسی اتحاد اور دھڑوں کو اپنے ساتھ ملانے کی ضرورت ہے۔