غزہ پر اسرائیلی طیاروں کی اشتعال انگیز پروازیں
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i406199-غزہ_پر_اسرائیلی_طیاروں_کی_اشتعال_انگیز_پروازیں
اسرائیلی جنگی طیاروں نے فلسطینیوں کے ردعمل کے خوف سے، غزہ کی فضاؤں میں پروازیں بھری۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
May ۲۹, ۲۰۲۲ ۱۴:۱۳ Asia/Tehran
  • غزہ پر اسرائیلی طیاروں کی اشتعال انگیز پروازیں

اسرائیلی جنگی طیاروں نے فلسطینیوں کے ردعمل کے خوف سے، غزہ کی فضاؤں میں پروازیں بھری۔

خـبروں میں کہا گیا ہے کہ صیہونی فوج نے دھمکی دی ہے کہ اگر فلسطینی تنظیموں نے بیت المقدس میں پرچم ریلی جیسے اشتعال انگیز اقدام پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے، راکٹ فائر کیے تو غزہ پر شدید حملے کیے جائیں گے۔
اسرائیلی جنگی طیاروں نے اتوار کی صبح غزہ کی فضاؤں میں پروازیں بھری ہیں اور کہا جارہا ہے کہ یہ سلسلہ آج رات دیر گئے تک جاری رہے گا۔
صیہونی ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ اسرائیلی فضائیہ، غزہ پر حملے کے لیے پوری طرح آمادہ ہے۔