افغانستان میں غذائی سیکیورٹی کا معاملہ ایک المیہ: اقوام متحدہ
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i409820-افغانستان_میں_غذائی_سیکیورٹی_کا_معاملہ_ایک_المیہ_اقوام_متحدہ
افغانستان کےعوام بدستوراقتصادی اور سیاسی مسائل و مشکلات کا شکار ہیں۔
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
Aug ۱۵, ۲۰۲۲ ۱۲:۳۸ Asia/Tehran
  • افغانستان میں غذائی سیکیورٹی کا معاملہ ایک المیہ: اقوام متحدہ

افغانستان کےعوام بدستوراقتصادی اور سیاسی مسائل و مشکلات کا شکار ہیں۔

 اقوام متحدہ کی جاری کردہ تازہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ افغانستان میں غذائی سیکیورٹی کا معاملہ ایک المیہ کی شکل اختیار کرگیا ہے اور تقریبا دوکروڑ لوگ شدید بھوک اور غذائی قلت کا شکار ہیں ۔

ورلڈفوڈ پروگرام کے ترجمان وحیداللہ امانی کا کہنا ہے کہ افغان عوام کے لیے غذائی اشیا فراہم کرنے کی غرض سے ایک سو ستر ملین ڈالر کی ضرورت ہے۔

انہوں نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ اس خطیر رقم کی فراہمی کے لیے فوری اقدام کرے ۔