مقتدیٰ صدر نے سیاست سے کنارہ کشی اختیار کر لی
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i410477-مقتدیٰ_صدر_نے_سیاست_سے_کنارہ_کشی_اختیار_کر_لی
عراق کی سیاسی صورتحال میں آج ایک بار پھر اس وقت ہلچل مچ گئی جب عراق کی ممتاز سیاسی شخصیت مقتدیٰ صدر نے غیر متوقع طور پر سیاست سے کنارہ کشی اختیار کرنے کا اعلان کیا۔
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
Aug ۲۹, ۲۰۲۲ ۱۱:۳۶ Asia/Tehran
  • مقتدیٰ صدر نے سیاست سے کنارہ کشی اختیار کر لی

عراق کی سیاسی صورتحال میں آج ایک بار پھر اس وقت ہلچل مچ گئی جب عراق کی ممتاز سیاسی شخصیت مقتدیٰ صدر نے غیر متوقع طور پر سیاست سے کنارہ کشی اختیار کرنے کا اعلان کیا۔

شفق نیوز کی رپورٹ کے مطابق،عراق  میں مرجع تقلید آیت‌الله سید کاظم حسینی حائری کی جانب سے کہولت سن کی وجہ سے مرجعیت سے کنارہ کشی اختیار کرنے اور مقتدی صدر کا نام نہ لیتے ہوئے عراقی عوام میں اختلافات پیدا کرنے پر کڑی نکتہ چینی کے فورا بعد ممتاز سیاسی شخصیت مقتدیٰ صدر نے سیاست سے کنارہ کشی اختیار کرنے کا اعلان کیا۔

مقتدی صدر نے اپنے ماتحت چلنے والے تین اداروں کے علاوہ الصدر پارٹی سے متعلق تمام اداروں کو تحلیل کر دیا ہے۔

صدر دھڑے کے زیادہ تر افراد مرجع تقلید آیت‌الله سید کاظم حسینی حائری کے مقلد تھے۔

واضح رہے کہ عراق کی سیاسی صورتحال میں آج ایک بار پھر اس وقت ہلچل مچ گئی جب عراق کی ممتاز سیاسی شخصیت مقتدیٰ صدر نے غیر متوقع طور پر سیاست سے کنارہ کشی اختیار کرنے کا اعلان کیا۔