شام کے فضائی دفاعی سسٹم نے اسرائیلی حملے کو ناکام بنادیا
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i432655-شام_کے_فضائی_دفاعی_سسٹم_نے_اسرائیلی_حملے_کو_ناکام_بنادیا
پریس ذرائع نے جنوبی شام میں اس ملک کے فضائی دفاعی سسٹم کی جانب سے اسرائیل کے فضائی حملے کا مقابلہ اور اس حملے کو ناکام بنائے جانے کی خبر دی ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Apr ۲۱, ۲۰۲۴ ۰۵:۲۵ Asia/Tehran
  • شام کے فضائی دفاعی سسٹم نے اسرائیلی حملے کو ناکام بنادیا

پریس ذرائع نے جنوبی شام میں اس ملک کے فضائی دفاعی سسٹم کی جانب سے اسرائیل کے فضائی حملے کا مقابلہ اور اس حملے کو ناکام بنائے جانے کی خبر دی ہے۔

سحرنیوز/ عالم اسلام: روسی خبر رساں ایجنسی اسپوتنک اور یمن کے المسیرہ ٹی وی چینل کے حوالے سے ارنا کی رپورٹ کے مطابق غاصب صیہونی حکومت نے شام کے صوبے درعا اور نامر کے درمیان واقع شام کے دفاعی سسٹم کو میزائل حملے کا نشانہ بنانے کی کوشش کی جبکہ اسرائیل کی اس جارحیت کا مقابلہ کرتے ہوئے شام کے دفاعی سسٹم نے اس حملے کو ناکام بنا دیا۔

شام کے سرکاری ذرائع نے ابھی اس حملے کے بارے میں کوئی رپورٹ نہیں دی ہے۔