یمن کا مقبوضہ فلسطین پر ڈرون حملہ، صہیونی دفاعی نظام ناکام
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i447550-یمن_کا_مقبوضہ_فلسطین_پر_ڈرون_حملہ_صہیونی_دفاعی_نظام_ناکام
یمن نے مقبوضہ فلسطین کے ایلات علاقے کو ڈرون سے نشانہ بنایا ہے
(last modified 2025-09-24T13:55:42+00:00 )
Sep ۲۴, ۲۰۲۵ ۱۷:۲۵ Asia/Tehran
  • فائل فوٹو
    فائل فوٹو

یمن نے مقبوضہ فلسطین کے ایلات علاقے کو ڈرون سے نشانہ بنایا ہے

سحرنیوز/عالم اسلامایرنا کی کی رپورٹ کے مطابق، صیہونی  ذرائع نے یمن سے ایلات پر ہونے والے ڈرون حملے میں غیر معمولی جانی نقصان کی تصدیق کی ہے۔

اس حملے سے  صہیونیوں کو قابلِ ذکر نقصان پہنچا ہے  اور نشانہ بننے والے علاقے میں بجلی کی فراہمی بھی منقطع ہو گئی۔

صہیونی فوج کے دفاعی نظام، اگرچہ اس ڈرون کو ٹریک کرنے اور اسے تباہ کرنے کی متعدد کوششیں کر چکے تھے، لیکن وہ اسے روکنے میں ناکام رہے۔

صیہونی ذرائع بتدریج زخمیوں کی تعداد جاری کر رہے ہیں۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق زخمیوں کی تعداد 23 بتائی گئی ہے، جبکہ بعض اسرائیلی ذرائع کے مطابق زخمیوں کی تعداد 27 تک پہنچ چکی ہے -