غزہ کے مختلف علاقوں پر غاصب صیہونی حکومت کی وحشیانہ جارحیت کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔
فلسطین کی تحریک حماس اور جہاد اسلامی نے حزب اللہ کے سربراہ اور ان کے ساتھیوں کی شہادت کی تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی شہادت، فلسطین، لبنان اور پورے علاقے میں استقامت کو مضبوط بنائے گی۔
یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ کے سربراہ کا کہنا ہے کہ ہم فلسطین اور لبنان کے عوام کو مایوس نہیں کریں گے۔
عراقی مزاحمت نے تل ابیب میں ایک اہم ہدف پر حملہ کیا۔
صہیونی حکومت کے دہشت گرد حملے میں حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصر اللہ کی شہادت کے بعد دنیا بھر میں غاصب صہیونی حکومت کی مذمت کی جا رہی ہے۔
لبنان پر صیہونی حکومت کے حملوں کے آغاز سے اب تک 10 ہزار افراد شہید و زخمی ہوئے ہیں۔
حزب الله کے سیکریٹری جنرل سید حسن نصرالله کی شہادت پر عراق اور شام میں 3 روزہ عام سوگ کا اعلان ہوا ہے۔
سحر عالمی نیٹ ورک دنیا بھر کے حریت پسندوں کو ان کی شہادت کی تعزیت و تسلیت پیش کرتا ہے۔
یمن کی مسلح افواج نے بتایا ہے کہ اس نے بحیرہ احمر میں امریکا کے تین جنگی جہازوں نیز تل ابیب اور عسقلان کو اپنے حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔
صیہونی حکومت نے ایک بار پھر بیروت کے جنوبی علاقے ضاحیہ کو اپنی وحشیانہ بمباری کا نشانہ بنایا ہے۔