فلسطین کی اسلامی استقامتی تحریک حماس نے کہا ہے کہ غزہ میں نسل کشی کے بارے میں بین الاقوامی کمیٹی کی رپورٹ کی تردید میں امریکی وزارت خارجہ کا بیان عصرجدید کے وحشیانہ ترین جرائم میں امریکی مشارکت کی ترجمانی کرتا ہے۔
دہشتگرد صیہونی حکومت کی گولانی بریگیڈ کے ہیڈ کوارٹر پر حزب اللہ نے میزائل حملہ کیا ہے۔
عراق کی تحریک استقامت نے مقبوضہ جنوبی فلسطین میں ایلات بندر گاہ میں دو اہم صیہونی اہداف کو ڈرون حملے کا نشانہ بنانے کا اعلان کیا ہے۔
غزہ کے مختلف علاقوں پر صیہونی حکومت کے ہوائی اور زمینی حملے آج بھی جاری رہے۔
حزب اللہ لبنان کے ڈرون طیارے ایک بار پھر مقبوضہ شمالی فلسطین کے حدود میں داخل ہونے میں کامیاب رہے ۔
حزب اللہ نے مقبوضہ فلسطین کے شمالی قصبوں دیشون اور سعسع میں صیہونی فوج کے مراکز پر میزائلی حملے کئے ہیں۔
صیہونی حکومت نے غزہ پٹی پر اپنے وحشیانہ حملوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے متعدد افراد کو شہید کر دیا ہے۔
غزہ کے خلاف غاصب صیہونی حکومت کی جارحیت کو آج چار سو چھے دن مکمل ہوچکے ہیں جبکہ اس غاصب حکومت کے جارحانہ اقدامات مسلسل جاری ہیں۔
صیہونی حکومت نے آج جنوبی لبنان کے الغبیری علاقے پر شدید بمباری کی ہے۔
رہبر انقلاب اسلامی کے مشیر ڈاکٹر علی لاریجانی نے شام کے صدر بشار اسد سے ملاقات میں، خطے کی صورتحال، بالخصوص صیہونی حکومت کی مسلسل دہشتگردی کے نتیجے میں غزہ اور لبنان میں پیدا ہونے والے حالات پر تبادلہ خیال کیا۔