صیہونی حکومت کے جنگی جرائم کا مقدمہ عالمی عدالت میں
https://urdu.sahartv.ir/news/middle_east-i195836-صیہونی_حکومت_کے_جنگی_جرائم_کا_مقدمہ_عالمی_عدالت_میں
فلسطینی انتظامیہ صیہونی حکومت کے جنگی جرائم کا مقدمہ عالمی فوجداری عدالت میں پیش کرے گی-
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Aug ۰۱, ۲۰۱۵ ۱۱:۵۹ Asia/Tehran
  • صیہونی حکومت کے جنگی جرائم کا مقدمہ عالمی عدالت میں

فلسطینی انتظامیہ صیہونی حکومت کے جنگی جرائم کا مقدمہ عالمی فوجداری عدالت میں پیش کرے گی-

اطلاعات کے مطابق فلسطینی انتظامیہ کے سربراہ محمود عباس نے جمعے کی رات رام اللہ میں ہنگامی اجلاس کے بعد فلسطین کے وزیر خارجہ ریاض المالکی سے کہا کہ وہ فوجداری کی عالمی عدالت میں صیہونی حکومت کے جنگی جرائم کی تفصیل پیش کرنے کے لئے ہفتے کو ہالینڈ کے شہر ہیگ روانہ ہو جائیں- محمود عباس نے ہنگامی اجلاس میں صیہونی بستیوں کے انتہا پسندوں کے حملوں، خاص طور سے ایک شیر خوار فلسطینی بچے کو زںدہ جلائے جانے، کی مذمت میں ایک قرارداد جاری کروانے کے لئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے رجوع کرنے کا منصوبہ پھی منظور کیا- محمود عباس نے کہا کہ دو ہزار چودہ سے اب تک صیہونی بستیوں کے انتہا پسندوں نے ملت فلسطین کے خلاف گیارہ ہزار جرائم کا ارتکاب کیا ہے لیکن صیہونی حکومت نے ان جرائم کو نامعلوم افراد جرائم کے طور پر درج کیا ہے- محمود عباس نے کہا کہ فلسطین نے صیہونی حکومت کے جرائم کے سلسلے میں اقوام متحدہ سے بارہا مدد و حمایت کی درخواست کی ہے لیکن اقوام متحدہ نے اس کا کوئی جواب نہیں دیا ہے البتہ فلسطین اپنی اس درخواست پر بدستور تاکید کرتا ہے-