صیہونی حکام کے بیانات پر حماس کا ردعمل
https://urdu.sahartv.ir/news/middle_east-i195942-صیہونی_حکام_کے_بیانات_پر_حماس_کا_ردعمل
فلسطین کی تحریک حماس نے فلسطینی بچے کو نذر آتش کئے جانے کے سلسلے میں صیہونی حکام کے موقف پر شدید ردعمل ظاہر کیا ہے-
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Aug ۰۳, ۲۰۱۵ ۱۳:۱۵ Asia/Tehran
  • صیہونی حکام کے بیانات پر حماس کا ردعمل

فلسطین کی تحریک حماس نے فلسطینی بچے کو نذر آتش کئے جانے کے سلسلے میں صیہونی حکام کے موقف پر شدید ردعمل ظاہر کیا ہے-

فلسطین کے انفارمیشن سینٹر کی رپورٹ کے مطابق تحریک حماس کے سیاسی شعبے کے رکن موسی ابو مرزوق نے انتہا پسند صیہونی آبادکاروں کی جانب سے شیرخوار فلسطینی بچے کو نذر آتش کئے جانے پر صیہونی حکومت کے صدر رئووین ریولین اور وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کے بیانات پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ان بیانات کا مقصد، عالمی برادری میں غاصب حکومت کی ساکھ بہتر بنانا ہے- موسی ابو مرزوق نے کہا کہ دہشت گرد صرف وہی نہیں جو آگ لگاتے ہیں بلکہ وہ بھی دہشت گرد ہیں جو آگ لگانے والوں کے لئے مکانات بناتے ہیں، سڑکیں تعمیر کرتے ہیں اور ان کی مدد کے لئے فوجیوں کو روانہ کرتے ہیں- واضح رہے کہ صیہونی حکام نے، نابلس کی دوما کالونی میں اٹھارہ مہینے کے شیرخوار بچے کو نذرآتش کرنے کے انتہاپسند صیہونی آبادکاروں کے جرائم پر ملت فلسطین میں غم و غصے کی آگ بھڑکنے کے خوف سے، اس جرم کی مذمت کی ہے تاہم اس وحشیانہ جرم کے ذمہ داروں کو سزا دیئے جانے کے بارے میں کچھ نہیں کہا-