صیہونی مذہبی رہنما کا فلسطینیوں کے قتل عام کا مطالبہ
https://urdu.sahartv.ir/news/middle_east-i196203-صیہونی_مذہبی_رہنما_کا_فلسطینیوں_کے_قتل_عام_کا_مطالبہ_
نسل پرست صیہونی مذہبی رہنما شموئیل الیاہو نے فلسطینیوں کو قتل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Aug ۰۸, ۲۰۱۵ ۱۷:۱۳ Asia/Tehran
  • صیہونی مذہبی رہنما کا فلسطینیوں کے قتل عام کا مطالبہ

نسل پرست صیہونی مذہبی رہنما شموئیل الیاہو نے فلسطینیوں کو قتل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

فلسطینی خبر رساں ایجنسی سما کی رپورٹ کے مطابق نسل پرست صیہونی مذہبی رہنما شموئیل الیاہو نے صیہونیوں سے کہا ہے کہ وہ اسرائیل کی توسیع پسندی کے مخالف فلسطینیوں کا قتل عام کریں۔ نسل پرست صیہونی مذہبی رہنما نے یہ بیان ایک ایسے وقت میں دیا ہے کہ جب صیہونیوں نے اس سے قبل دریائے اردن کے مغربی کنارے میں فلسطینی شہری سعد الدوابشہ کے گھر کو آگ لگا کر ان کے اٹھارہ ماہ کے شیرخوار بچے علی الدوابشہ کو زندہ جلا دیا۔ ہفتے کے دن یہ خبر بھی موصول ہوئی کہ علی الدوابشہ کے والد سعد الدوابشہ بھی آٹھ دن کے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گئے ہیں۔ دوسری جانب فلسطینی ذرائع نے رپورٹ دی ہے کہ صیہونیوں نے ہفتے کے دن بھی دوما اور الطیبہ شہروں کے قریب واقع ایک فلسطینی شہری کے گھر کو آگ لگانے کی کوشش کی لیکن فلسطینی شہریوں نے بر وقت اقدام کر کے ان کی کوشش ناکام بنا دی۔