غزہ کا محاصرہ ختم کئے جانے کی ضرورت
https://urdu.sahartv.ir/news/middle_east-i196742-غزہ_کا_محاصرہ_ختم_کئے_جانے_کی_ضرورت
فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک کے سیاسی شعبے کے رکن نے تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ غزہ میں پائدار فائر بندی، اس کے ظالمانہ محاصرے کے خاتمے سے ہی ممکن ہے-
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Aug ۲۱, ۲۰۱۵ ۰۴:۲۲ Asia/Tehran
  • غزہ کا محاصرہ ختم کئے جانے کی ضرورت

فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک کے سیاسی شعبے کے رکن نے تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ غزہ میں پائدار فائر بندی، اس کے ظالمانہ محاصرے کے خاتمے سے ہی ممکن ہے-

فلسطین کے انفارمیشن سینٹر کی رپورٹ کے مطابق تحریک حماس کے سیاسی شعبے کے رکن محمود الزہار نے کہا ہے کہ صیہونی حکومت اگر غزہ میں پائدار فائر بندی چاہتی ہے تو اسے غزہ کے ظالمانہ محاصرے کو فورا ختم کئے جانے کی ضرورت ہے- محمود الزہار نے کہا کہ فلسطینی گروہوں نے قاہرہ مذاکرات میں غزہ کا محاصرہ ختم کرنے کے عوض پائدار فائر بندی پر اتفاق کیا تھا لیکن صیہونی حکومت نے اب تک غزہ کا محاصرہ ختم نہیں کیا ہے- پریس ذرائع نے، غزہ کا رابطہ باہر کی دنیا سے برقرار کرنے، آبی گذرگاہ کی تعمیر اور اس علاقے کا محاصرہ ختم کرنے کے عوض غزہ میں پائدار فائر بندی کے لئے بڑے پیمانے پر بین الاقوامی فریقوں کے اقدامات اور کوششوں کی خبر دی ہے لیکن ابھی تک غزہ میں طویل المدت جنگ بندی کے لئے کسی بھی معاہدے پر دستخط نہیں ہوئے ہیں- واضح رہے کہ غزہ کا محاصرہ سن دو ہزار سات سے جاری ہے اور کثیر آبادی والے اس علاقے کے محاصرے نے غزہ کے شہریوں کو معاشی مسائل اور کافی مشکلات سے دوچار کر دیا ہے-