جولان پر صیہونی جارحیت، فریقین صبر کا مظاہرہ کریں، بان کی مون
Aug ۲۲, ۲۰۱۵ ۰۸:۳۳ Asia/Tehran
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے جولان کی پہاڑیوں پر صیہونی حکومت کی جارحیت پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے ایک بیان جاری کرکے کہا ہے کہ شام اور صیہونی حکومت کے مابین فائر بندی کی، کسی بھی قسم کی خلاف ورزی قابل مذمت ہے- واضح رہے کہ صیہونی فوج نے جولان کے علاقے میں واقع شامی فوج کے چودہ ٹھکانوں کو جارحیت کا نشانہ بنایا ہے- اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے دونوں فریق سے اپیل کی ہے کہ حالات کو مزید کشیدہ نہ ہونے سے روکیں۔ واضح رہے کہ جولان کے علاقے پر صیہونی فضائی جارحیت میں پانچ افراد شہید جبکہ سات دیگر زخمی ہوئے ہیں۔