فلسطینیوں کے گھروں کے انہدام کی عالمی پیمانے پر مذمت
https://urdu.sahartv.ir/news/middle_east-i196811-فلسطینیوں_کے_گھروں_کے_انہدام_کی_عالمی_پیمانے_پر_مذمت_
متعدد بین الاقوامی تنظیموں نے فلسطینیوں کے گھروں کے انہدام کی مذمت کی ہے-
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Aug ۲۴, ۲۰۱۵ ۱۰:۵۹ Asia/Tehran
  • فلسطینیوں کے گھروں کے انہدام کی عالمی پیمانے پر مذمت

متعدد بین الاقوامی تنظیموں نے فلسطینیوں کے گھروں کے انہدام کی مذمت کی ہے-

اطلاعات کے مطابق تیس سے زیادہ بین الاقوامی مذہبی اور انسانی حقوق کی تنظیموں نے فلسطینیوں کے گھروں کو منہدم اور ان کا مال و اسباب تباہ و برباد کرنے کے اقدامات میں اضافے کی مذمت کرتے ہوئے عالمی اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ صیہونی حکومت کی کابنیہ کو ان اقدامات کے لئے جوابدہ بنائیں- واضح رہے کہ غاصب صیہونی حکومت نے گزشتہ ہفتے غرب اردن میں فلسطینیوں کے کم سے کم ترسٹھ گھروں اور بنیادی تنصیبات کو منہدم کر دیا تھا جن میں یورپی یونین کی طرف سے عطیہ کیے گئے خیمے اور شمسی توانائی پیدا کرنے والے پینل بھی شامل تھے۔ ان حملوں کے نتیجے میں بیاسی بچوں سمیت ایک سو بتیس فلسطینی بے گھر ہو گئے تھے- اس سلسلے میں سویڈن کی بعض تنظمیوں نے کہا ہے کہ بین الاقوامی امداد رساں اداروں کو ان عمارتوں کے انہدام سے ہونے والے نقصان کی قیمت طلب کرنی چاہئے اور انہیں امداد اور عطیات دینے کی پھر کوشش کرنی چاہئے- صیہونی حکومت جو فلسطینیوں کے گھروں کو غیر قانونی قرار دینے کے بہانے سے منہدم کر رہی ہے در حقیقت فلسطینیوں کی زمینوں پر قبضہ کرکے وہاں صیہونیوں کی رہائش کے لئے ان زمینوں کو یہودی رنگ دینے کے درپے ہے-